چنئی کی ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) نے تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی
جے جے للتا کی موت کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرانے سے
متعلق ایک پٹیشن سپریم کورٹ میں آج دائر کی۔این جی او
تیلگو یوا شاکسی نے یہ پٹیشن دائر کی ہے۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ محترمہ جے للتا کو زہر دے کر مار دینے کا خدشہ
ہے اور اس کی سی بی آئی تفتیش مکمل ہونے تک آنجہانی لیڈر کی املاک کی
منتقلی کی اجازت نہ دی جائے۔